ہنگو(مانند نیوز)ہنگوڈیڈک چئیرمین ایم پی اے شاہ فیصل خان نے نواحی علاقہ انار چینہ میں سول ویٹرنری ڈسپنسری کا افتتاح کرکے کھل دیا گیا۔اس موقع پر محکمہ لائیو سٹاک کے فوکل پرسن ولی اللہ عرف ٹیپو سمیت علاقہ مشران زمینداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس حوالے سے ایک انار چینہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جسمیں ایم پی اے شاہ فیصل خان مہمان خصوصی تھے تقریب کے موقع پر  ایم پی اے شاہ فیصل خان نے  فیتہ کاٹ کر ویٹرنری ڈسپنسری کا باقاعدہ  افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب کے موقع پر  ایم پی اے شاہ فیصل خان خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ویٹرنری کی فعالی سے ناصرف  لائیوسٹاک کو فروغ ملے گا بلکہ عوام کو روزگارکے مواقع بھی ملے گے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت محکمہ لائیو سٹاک کے فروغ کے لئے صوبے میں انقلابی اقدامات اٹھاکر جانوروں کی پیداواری صلاحتیوں کو بڑھایا۔اور  محکمہ لائیو سٹاک کی تحفظ  یقینی بناکر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھاکر جانوروں کو مہلک  امراض سے محفوظ بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی۔انہوں نے مزید کہاکہ پسماندہ علاقہ جات میں محکمہ لائیو سٹاک  فعال بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔دریں اثناء علاقہ مشران نے  ویٹرنری کی فعالی پر صوبائی حکومت اور محکمہ لائیو سٹاک کی عوام دوست  اقدام کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے