شرینگل(نمائندہ مانند) شہید بی بی یونیورسٹی شرینگل شعبہ قانون کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار کا اہتمام ہوا جسمیں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالخالق جان، سابقہ سول جج، ہائی کورٹ کے وکیل عبدالحلیم، کے پی کے بارکونسل کے سابق چیرمین نعیم الدین اور ہائی کورٹ کے وکیل قیوم خان نے شرکت کی۔ سیمینار میں ملاکنڈ ڈیویژن میں وراثت کے قانونی حیثیت اور اس سے متعلق موضوعات پر تفصیلی لیکچرز دئے گئے سیمینار میں شعبہ قانون کے فیکلٹی اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ طلباء نے انتہائی دلچسپی ظاہر کی اور سوالات، جوابات سیشن میں بھرپور حصہ لیا کئی اہم سوالات اُٹھائے، سپیکرز نے تفصیلی جوابات دئے اور طلباء کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے بھرپور موقع فراہم کیا۔شعبہ قانون کے چیرمین ڈاکٹر افضال محمود نے مہمان سپیکرز اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی قوانین سے متعلق سیمینارز میں شرکت کی خواہش کا اظہار کیا۔ جامعہ شرینگل کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید عبدالخالق جان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ وراثت کا قانون انتہائی اہمیت کا حامل ہے عوام اور خصوصاََ طلباء کیلئے اس قانون سے متعلق اگاہی انتہائی لازمی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شعبہ قانون کے چیرمین اسطرح کے سیمینارز کے انعقاد کیلئے مزید کام کرینگے ہمارا بھرپور تعاون جاری رہیگا۔