شرینگل(نمائندہ مانند) سرمائی علاقوں کے پرائمری اساتذہ کا پی ڈی ڈے جنوری اور فروری میں ممکن نہیں،جس کو مارچ تک ری شیڈول کرنا ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار تنظیم اساتذہ دیر بالا کے ضلعی صدر بختیار زمین نے کیا ہے۔وہ دیر میں اساتذہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ دیر بالا،دیر پائین،چترال اور دیگر علاقوں میں میں جنوری اور فروری کے اندر شدید سردی ہوتی ہے اور برف باری کی وجہ سے ڈھیر سارے مشکلات درپیش ہوتے ہیں۔جس کی وجہ سے پہلے سے طے شدہ یکم جنوری اور یکم فروری کے تاریخوں پر اساتذہ کا پی ڈی ڈے ممکن نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈائیریکڑمحکمہ تعلیم خیبر پختونخوا گذشتہ سال کی طرح اس بار بھی پرائمری اساتذہ کا ٹرینننگ ری شیڈول کر کے اسے جنوری اور فروری کے بجائے مارچ میں منعقد کریں۔تاکہ اساتذہ اور فیسلیٹیٹر کی مشکلات کا کم کیا جاسکے۔