لوئر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انوار الحق نے عوامی شکایات اور نگران کمیٹی کی رپورٹ پر ایکشن لیتے ہوئے دروش چترال زیر تعمیر روڈ کا مختلف حصوں کامعائنہ کیا۔انہوں نے چمرکھن، جغور،بکراباد اور مختلف پوائنٹس پر کام کو چیک کرنے پر ناقص پا کر این ایچ اے حکام اور ٹھیکیدار کو موقع پر طلب کر کے سخت برہمی کا اظہار کیااور کام کا رپورٹ طلب کر لیا۔ ڈی سی انورالحق نے ناقص کام کو مسترد قرار دیکر فوری طور پر نئے سرے سے دوبارہ کوالٹی کے مطابق کام کرنے کا حکم صادر کیا۔انہوں نے ہونے والے بلیک ٹاپنگ کا بھی معائنہ کیا۔ رولز کے مطابق کام کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔اور باور کرایا کہ کام کوالٹی کے عین مطابق تسلی بخش طریقے سے کیا جائے۔ڈی سی نے موقع پر موجود ٹھیکیدار اور این ایچ اے حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ روڈ ہر علاقے کی بنیادی ضرورت ہوتی ہے۔اور علاقے کی ترقی کا دارو مدار روڈ پہ ہوتا ہے۔ اس لئے ناقص کام کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی۔ نگران کمیٹی تعمیراتی کام کی مسلسل نگرانی کریں اور باقاعدگی سے اپنا رپورٹ پیش کرے گی۔انہوں نے خبردار کیا کہ ناقص تعمیراتی کام کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔