باجوڑ (مانند نیوز)صوبائی وزیر عشر وزکواۃ،سماجی بہود وترقی خواتین، انورزیب خان نے کہاہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے قیادت میں قبائلی اضلاع ترقی کے راہ پر گامزن ہے،خصوصاً ضلع باجوڑ میں ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل ہوئے ہیں اور باقی منصوبوں پر کام جاری ہے وہ بھی انشاء اللہ بہت جلد مکمل ہو جائیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان کے ہمراہ ضلع باجوڑ کے تحصیل سلارزئی اور اتمانخیل کے مختلف بلیک ٹاپ سڑکوں کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر انورزیب خان اورایم این اے گل ظفر خان نے مختلف سڑکوں کا افتتاح کیا۔ جس میں تنگو ٹو مارکونہ 2 کلومیٹرسڑک تخمینہ لاگت 52.973 ملین روپے، باٹوار ٹو چاچاگئے 3 کلومیٹر سڑک تخمینہ لاگت 67.104 ملین روپے، ڈانقول ٹو سروونو 3 کلومیٹر فیز 2 سڑک تخمینہ لاگت 76.675 ملین روپے، راغگان ڈاگ ٹو شموزو اڈو 2 کلومیٹر تحصیل اتمانخیل تخمینہ لاگت 58.327 ملین روپے شامل ہیں۔ صوبائی وزیر انورزیب خان اور رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان نے کہا کہ ضم اضلاع میں وعدوں سے تکمیل تک کا سفر ہے اور چار سالوں میں جو ترقیاتی کام کروائے ہیں ماضی میں کسی نے نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کیساتھ ہونیوالے تمام وعدوں پرعملدرآمد جاری ہیں اور وزیر اعلیٰ محمود خان کے قیادت میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔باجوڑ میں سڑکوں کا جال بچھایا ہے۔