چکدرہ(مانند نیوز)ادینزئی پریس کلب کے انتخاب سیشن 2023مکمل منہاج خان صدر، رومان ایوب جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ادینزئی پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2023گزشتہ روز چیئرمین الیکشن کمیٹی محسن خان کی نگرانی میں منعقد ہوئے۔جس کے نتائج کیمطابق منہاج خان صدر،رومان ایوب جنرل سیکرٹری،رفیع اللہ نائب صدر،عبدالعزیز جائنٹ سیکرٹری،عالمگیرخان فنانس سیکرٹری،عرفان اللہ آفس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔اس موقع پر نومنتخب صدر منہاج خان نے اپنے خطاب میں کہاکہ مثبت صحافت کے زریعے علاقائی مسائل کو بہتراندازمیں اجاگر کرکے ان کے حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار اداکریں گے۔اور کارکن صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور آزادی صحافت کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے سابق صدر محسن خان اور کابینہ کی کارکردگی کوسراہا۔