ایبٹ آباد (مانند نیوز)ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے یورالوجی وارڈ نے پورے پاکستان کے ہسپتالوں کو پیچھے چھوڑ کر آل پاکستان یورالوجی لیگ ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے یورالوجی وارڈ کی مقابلے میں حصہ لینے والی ڈاکٹر ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے نا صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں اپنے ادارے کا نام بلند کیا۔ڈین پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق.تفصیلات کے مطابق ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے سی ایم ای ہال میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے یورالوجی وارڈ کی جانب سے پورے پاکستان کے ہسپتالوں کو پیچھے چھوڑ کر آل پاکستان یورالوجی لیگ ایوارڈ اپنے نام کرنے پر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر ملک مسعود اختر کی طرف سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ڈین ایوب میڈیکل کالج و سی ای او ایوب ٹیچنگ ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق اور میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عالم زیب سواتی تھے اس کے ساتھ ساتھ تقریب میں یورالوجی وارڈ کے سینئر ڈاکٹرز اور دیگر شعبہ جات کے سربراہان نے بھی بھرپور انداز میں شرکت کی اس کے علاوہ آل پاکستان یورالوجی لیگ میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی جانب سے شرکت کرنے والوں میں ڈاکٹر حکمت یار خان،ڈاکڑ محمد سلیم،ڈاکٹر احسان،ڈاکٹر راجہ عاصم،ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹر عمر شامل تھے.تقریب کے مہمان خصوصی ڈین ایوب میڈیکل کالج و سی ای او ایوب ٹیچنگ ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر  عمر فاروق اور میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عالم زیب سواتی نے ادارے کا نام پورے ملک میں روشن کرنے پر بھرپور انداز میں پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب کے آخر میں تمام ترٹیم ممبرز کو گولڈ میڈلز اور 3 لاکھ کے نقد انعام سے نوازہ گیا اور آل پاکستان یورالوجی لیگ میں جیتی ہوئی ٹرافی کے ساتھ ایک یادگار تصویر بھی لی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے