ایبٹ آباد (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت مڈ کیئریئر مینجمنٹ کورس کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ مظفر آبادکے شرکاء کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ایبٹ آباد دورے کے دوران کمشنر ہزارہ ڈویژن کی جانب سے ہزارہ ڈویژن کے جغرافیائی خدوخال، مختلف محکمہ جات، کارکردگی، شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی۔مڈ کیئریئر مینجمنٹ کورس، کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ مظفر آبادکے شرکائافسران نے انلینڈ سٹڈی ٹور کے دوران ڈویژنل ہیڈ کواٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ وفد میں ڈائریکٹرجنرل برگیڈیئر(ر) سید افتخار حسین شاہ، سینئر سٹاف اور کورس کے افسران بھی موجود رہے۔ بریفنگ کے دوران، ہزارہ ڈویژن کے جغرافیائی خدوخال، ہیلتھ، ایجوکیشن، شہریوں کو سروسز کی فراہمی،  ریونیو سروسز، بڑے پن بجلی منصوبوں جن میں داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، دیامیر بھاشا ڈیم، سوکی کناری اور بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر جاری کام، چیلنجز کے حوالے سے بریف کیا۔  ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے سٹی امپرومنٹ پراجیکٹ کے حوالے سے پینے کے صاف پانی کے نظام کی مکمل تبدیلی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، بازار کے اندر پیدل چلنے والوں کے لیے راستوں کی تعمیر،اپلفٹنگ،  شیروان پارک کا قیام، ڈمپنگ سائیٹ سلہڈ کو پارک میں تبدیل کرنے کے حوالے سے بریف کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ سیاحت کے فروغ کے لیے ٹھنڈیانی روڈ کی کشادگی اور سیاحت کے نئے مواقع پر بھی تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ سیاحت کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور حکومت کی جانب سے حویلیاں لنگرہ بائی پاس روڈ کی تعمیر سے سیاحت میں بہتری آئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ شہر کے اندر ٹریفک کنٹرول میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے ہزارہ ڈویژن ایبٹ آباد میں سیاحت کے فروغ کے لیے لنگرہ/ دھمتوڑ بائی پاس کی اہمیت اور  گلیات، ٹھنڈیانی کی جانب سیاحوں کے لیے سفر کے دوران سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ انہوں نے آبادی اور انفراسٹرکچر میں اضافے کے اثرات اور ممکنہ حل، بلڈنگ پلان پر عملدرآمد، کے پی سپ پراجیکٹ کی اہمیت، غیر قانونی مائننگ اور بے ہنگم کنسٹرکشن کی روک تھام، ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے قوانین کی بہتری گراؤنڈ واٹر لیول میں کمی، مستقبل میں شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی بہم فراہمی، ایبٹ آباد میں حالیہ بارشوں کے دوران اربن فلڈنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات اور ہزارہ ڈویژن تمام ڈیپارٹمنٹس کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے