لاہور(مانند نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف سے مشیر سیاحت و کھیل عون چودھری نے ملاقات کی اور جہانگیر ترین کا خصوصی پیغام پہنچایا،پنجاب کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر سیاحت و کھیل عون چودھری نے اہم ملاقات کی، ملاقات میں پنجاب سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر بات چیت ہوئی،عون چودھری نے جہانگیر ترین کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔