لاہور(مانند نیوز ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے توشہ خانہ سے خریدے گئے تحائف کی تفصیلات طلب کر لیں۔ لاہورہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو توشہ خانہ سے تحائف خریداری کی تفصیلات16جنوری کوپیش کرنے کاحکم دیا ہے۔ جبکہ وفاقی حکومت کے وکیل کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ سے خریدے گئے تحائف کی تفصیلات عدالت میں پیش نہیں کی جاسکتیں۔تاہم عدالت نے ہدایت کی ہے توشہ خانہ سے خریدے گئے تحائف کی تفصیلات پیش کی جائیں یہ عدالت طے کرے گی کہ یہ خفیہ ہیں نہیں۔ جسٹس عاصم حفیظ کے روبرو اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ قیام پاکستان سے لے کر اب تک توشہ خانہ سے تحائف خریدنے والوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں، اس حوالہ سے وفاقی حکومت کو متعدد درخواستیں دیں مگر شنوائی نہ ہو سکی۔ا س پر عدالت میں موجود وفاقی حکومت کے وکیل کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ سے تحائف خریدنے والوں کی تفصیلات پبلک نہیں کی جاسکتیں اور نہ ہی عدالت میں پیش کی جاسکتی ہیں۔ اس پر جسٹس عاصم حفیظ کا کہنا تھا کہ جب کوئی شخص توشہ خانہ سے تحائف خریدتا ہے توانہیں ٹیکس ریٹرنز میں بھی ظاہر کرنا پڑتا ہے اور جب معاملہ ٹیکس ریٹرن میں ظاہر ہو جائے تو پھر یہ خفیہ کیسے رہ سکتا ہے، عدالت نے کہا کہ آپ تمام تفصیلات عدالت میں پیش کریں عدالت فیصلہ کرے گی کہ اس کو خفیہ رکھنا ہے یا نہیں رکھنا۔عدالت نے وفاقی حکومت کو توشہ خانہ سے تحائف خریدنے والوں کی مکمل 16جنوری کوپیش کرنیکاحکم دیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے