وانا (مانند نیوز) گزشتہ شب بارہ بجے کے قریب شرپسندوں کی جانب سے لوئر وزیرستان سٹی تھانہ وانا پر حملہ کیا گیا، جسمیں میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق مسلحہ شرپسندوں کی تعداد 50 سے زائد بتائی جارہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے شرپسندوں نے راکٹ لانچر سے گیٹ پر حملہ کیا گیا جس کے بعد شرپسند گیٹ سے داخل ہوئے نفری سمیت ایس ایچ او اور انچارج سب شرپسندوں کے سامنے سرنڈر ہوئے، شرپسندوں نے سٹی تھانہ وانا سے اسلحہ اور پولیس کے موبائل ساتھ لے گئے، اسی دوران پولیس کانسٹیبل الیاس زخمی ہوئے تھے۔ سٹی تھانہ وانا کو بعد میں ایف سی اھلکاروں نے اپنے گرفت میں لیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ رات ایف سی کے اہلکاروں نے ہر طرف شرپسندوں پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں باغیچہ چیک پوسٹ کے ایریا میں ایک شرپسند کی ڈیڈ باڈی ملی ہے جس کے پاس اسلحہ بھی موجود بتایا جاتا ہے دریں اثناء عوام میں خوف و اضطراب پایا جاتا ہے اور پولیس کی ناقص کارکردگی اور شرپسندوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے پر مایوسی چھاگئی ہے اور حالات آہستہ آہستہ دھشت ذدہ نوعیت کے بنتے جارہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے