وانا (مانند نیوز) صدر ظفر وزیر کی زیر صدارت کابینہ کا اہم اجلاس، کابینہ کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا، جبکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کے سالانہ برائے سال 2023 کے انتخابات کے لئے الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی، پولنگ 31دسمبر2023 کو صبح 10بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی. ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2023 کے لئے چیئرمین الیکشن کمیٹی آدم خان وزیر مقرر کردیا، جس کے ساتھ دو اور ممبران شہزادین وزیر اور اعلیٰ خان وزیر بھی ہونگے۔ ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کے صدر ظفر وزیر نے الیکشن کمیٹی آدم خان وزیر کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے.