بٹ خیلہ (مانند نیوز)ممتازسماجی شخصیت اکرام اللہ خان نے مجوزہ ضلع دیر وسطی کو جلد عملی شکل دینے اور تحصیل خال کو نئے ضلع میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ قوم سلطان خیل کے مسائل کا خاتمہ ہوسکے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے انھو ں نے کہا کہ ضلع دیر اپر اور لوئر کی کثیر آبادی اور وسیع رقبے کے پیش نظر ان دو اضلاع کو تقسیم کر کے تیسرا ضلع دیر وسطی کے قائم کا عوامی مطالبہ روزپکڑ رہا ہے اسلئے یہاں کے سیاسی عوامی سماجی اور دینی قائدین سمیت وکلاء تاجر اور صحا فی برادری کواس سلسلے میں اپنا بھر پور کردار ادااورجدوجہدکر نی چاہیے انھوں نے کہ اگر آبادی اور رقبے کا جائزہ لیا جائے تو تیسرے ضلع کا قائم یہاں کا حق ہے انھوں نے کہا کہ یہاں کی سب سے بڑی قوم سلطان خیل کا علاقہ دیر اپر اور لوئر میں تقسیم ہونے سے پوری قوم بٹ چکی ہے جس کی وجہ سے گوناگومسائل کا شکار ہے اسلئے تحصیل خال کو نئے ضلع دیر وسطی میں شامل کیا جائے۔