بٹ خیلہ (مانند نیوز)وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی ورثہ ثقافت اور صدر مسلم لیگ خیبر پختونخواانجینئر امیر مقام نے مسلم لیگ ملاکنڈ کے ضلعی صدر سجاد خان کے اصرارو مطالبے اور عوام کی سہولت کیلئے بٹ خیلہ میں واپڈا ڈویژن اور سٹی سب ڈویژن سمیت آلہ ڈھنڈ اور طو طہ کان میں نادرا دفاتر کے قیام کی منظوری دے دی ہے سجاد خان نے اسلام آباد میں مشیر وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے بعد واپسی پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ انجینئر امیر مقام کے پورے صوبے اور خصو صا ملاکنڈ ڈویژن کے عوام پر بڑے احسانات ہیں مختلف شعبوں میں تعمیر وترقی کے اربوں روپے کے منصوبے اور خصو صاتمام اضلاع میں تحصیل کی سطح پر گرڈ سٹیشن اور اب نادرا دفتر کا قیام انہی کی مرہون منت ہے انھوں نے کہا کہ انجینئر امیر مقام کی محنت اور کوششوں سے اب مسلم لیگ صوبے کی ایک بڑی اور اہم سیاسی قوت بنے جارہی ہے اور پارٹی کی مقبو لیت میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے انھوں نے بٹ خیلہ میں واپڈا ڈویژن سٹی سب ڈویژن سمیت نادرا دفاتر کی منظوری پر مشیر وزیر اعظم کا شکر یہ ادا کیا سجاد خان نے کہا کہ ان عوامی سہولت کے منصوبوں کو بہت جلد عملی شکل مل جائے گی۔