پبی (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ محمد عمر خان کا چوکی جہانگیرہ اور جہانگیرہ بازار کا اچانک معا ئنہ۔چوکی کے سیکیورٹی انتظامات کی چیکنگ۔بازار میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے احکامات جاری ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے چوکی جہانگیرہ اور جہانگیرہ بازار کا اچانک دورہ کیا۔دورے کے دوران چوکی کے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔موجود اہلکاروں کو ڈیوٹی سے متعلق ہداہات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دیں۔ارد گرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھ کر خود کو کسی بھی ناگہانی حالات کیلئے تیار رکھیں۔کانسٹیبلان سے اْنکے مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کرکے موقع پر حل کرانے کے احکامات جاری کئے۔جہانگیرہ بازار کے دورے پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے بازار میں غیر قانونی پارکنگ اور دوسری تجاوازت کو ہٹانے کے احکامات جاری کئے۔