نیویارک(مانند نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ سیلاب زدہ پاکستان کی تعمیر نو کیلئے مضبوط عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ سیلاب کے فوری بعد پاکستان کا دورہ کیا تو وہاں سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی دیکھ کر پریشان تھا، سیلاب زدہ پاکستان کو تعمیر نو کیلئے مضبوط عالمی تعاون کی ضرورت ہے، پاکستان میں سیلاب سے 33 ملین متاثر، 1700 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان کی مدد کرنا عالمی برادری کی بہت بڑی ذمہ داری ہے جنیوا کانفرنس میں سیلاب زدہ ملک کی تعمیر نو کیلئے امداد کو متحرک کیا جائے گا، پاکستان کی مدد کیلئے عالمی برادری کو قائل کرنے کی کوشش کروں گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے