اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سنا ہے کہ مودی کی پارٹی نے میرے سر کی قیمت 2کروڑ روپے مقرر کی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے بلوم برگ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارتی مسلمان مودی حکومت کے تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں، مودی حکومت گجرات میں انتہائی مظالم ڈھا رہی ہے،مودی کی جماعت نے میرے سر کی قیمت لگا دی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ میں نے بھارتی وزیر اعظم کے بارے جو کہا وہ درست کہا،میں نے بھارتی وزیرِ اعظم سے متعلق تاریخی حقیقت دہرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیلاب کے بعد عالمی براداری کے تعاون کی ضرورت ہے، سیلاب سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے