دیر بالا (مانند نیوز)دیر بالا پولیس کی بروقت کاروائی،علاقہ براول بڑی خونریزی سے بچاکر اجرتی ملزمان گرفتار،گرفتار افراد سے غیر قانونی اسلحہ اور اجرت کیلئے لی گئی نقدی برآمد ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان کے احکامات کی روشنی میں دیر بالا پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف جاری اقدامات کے تحت کاروائی کرتے ہوئے براول پولیس نے اجرت پر قتل کی غرض سے آئے تین ملزمان کو واردات سے پہلے اسلحہ اور نقدی سمیت گرفتار کرلیا،پولیس کو براول بازار میں موبائل گشت کے دوران معتبر ذرائع سے مسمی مسافر جان ولد عبد الحسن ساکن نورخیل کے قتل پر اجرت لے کردیہہ بانڈہ گء میں چند افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر مقامی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دو افراد مسمی عزیزالرحمن ولد باغی جان ساکن ارندو چترال اور جان محمد ولد کشر خان ساکن ارندو چترال حال ابوا کوٹہ بریکوٹ سوات کو گرفتار کیا جن کی تلاشی لینے پر ملزمان کے قبضے سے 2عدد پستول اور 20 عددکارتوس 30 بور برآمد کئے گئے۔ ایس پی انوسٹی گیشن فرمان خان کی سربراہی میں تشکیل کردہ تفتیشی ٹیم نے مقدمے کی جدید سائنسی خطوط پر  تفتیش کرکے ملزمان کے ساتھ تیسرے شریک جرم مسمی شمس الرحمن کو بھی چند گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کر لیا۔ دوران انٹاروگیشن ملزمان نے اعتراف جرم کیا کہ انھیں 20 لاکھ روپے لینے کے عوض مسمی مسافر جان ولد عبد الحسن سمیت 2 اور افرد کو اجرت پر قتل کرنیکے لیے بھیجا گیا تھا،پولیس کے مطابق اجرت کیلئے رقم دینے والے اور مسافر جان کے فریقین کے مابین سابقہ قتل مقاتلہ کی دشمنی چلے آرہی تھی،ملزمان کیخلاف تھانہ براول میں مقدمہ کیا گیا جس میں مزید تفتیش جاری ہے،

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے