اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کے چیلنج کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کو اعتماد کے لیے 186 ارکان کے ووٹ درکار ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی کے 371 کے ایوان میں تحریکِ انصاف کے 180 ارکان ہیں۔تحریکِ انصاف کو مسلم لیگ ق کے 10 ارکان کی حمایت بھی حاصل ہے، اس طرح پنجاب میں حکومتی اتحاد کو 190 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔پنجاب میں اپوزیشن اتحاد کو بھی 180 ارکان کی حمایت حاصل ہے، جس میں مسلم لیگ ن کے167، پیپلز پارٹی کے7 ارکان، آزاد ارکان 5 اور راہِ حق پارٹی کا ایک رکن بھی شامل ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے ن لیگ کے 18 ارکانِ اسمبلی معطل کر رکھے ہیں، ان معطل ارکان پر 15 اجلاسوں میں شرکت پر پابندی عائد ہے، مسلم لیگ ن نے اسپیکر کے اس اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔اسمبلی ذرائع کے مطابق رولز آف پروسیجر کے تحت وزیرِ اعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ میں ن لیگ کے 18 ارکان ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں۔میاں عبدالرؤف، سمیع اللّٰہ خان، ملک عبدالوحید، صبا صادق، راحیلہ خادم حسین، ربیعہ نصرت، رابعہ فاروقی، زیب النساء اعوان، کنول لیاقت ایڈووکیٹ، گلناز شہزادی، نفیسہ امین، محمد افضل، عادل بخش، راحت افزا، سنبل مالک حسین، سعدیہ ندیم اور ذیشان رفیق معطل ہونے والے ارکان میں شامل ہیں۔ بشکریہ جنگ

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے