بٹ خیلہ ( مانند نیوز)ایم سی ٹی سی ملاکنڈ نے قتل کے ملزم کو عمر قید اورمجموعی طور پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا، مقدمہ کے دوسرے ملزم کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ الہ ڈھنڈ کے حدود میں 20 دسمبر 2020 کو مبینہ جائیداد کے تنازعہ پر قتل ہونے والے پروفیسر زورزمین خان کے قتل کا مقدمہ ملزمان فاتح الرحمان اور طوطی رحمان کے خلاف ایڈیشنل سیسشن جج / ایم سی ٹی سی رشید اللہ کنڈی کے عدالت میں زیر سماعت رہا، گزشتہ روز وکلاء کے دلائل مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے پر معزز عدالت نے ملزم فاتح الرحمان کو عمر قید اور مجموعی طور پرپانچ لاکھ ساٹھ ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا جبکہ مقدمہ کے شریک ملزم طوطی الرحمان کو عدم ثبوت کے بناء پر بری کردیا گیا معزز عدالت نے ملزم کو 382-B کا فائدہ دیا ہے ۔