تورغر (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان کی زیر صدارت محکمہ خوراک اور سستا آٹا کے ڈیلران کے ساتھاجلاس منعقد ہوااجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر جدباء، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تورغر نے بھی شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر تورغر نے محکمہ اور ڈیلران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ تورغر کے عوام کو سستا آٹا کی فراہمی کو ہر حال میں یقینی بنائیں۔قبل ازین ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان کی زیر صدارت اکاؤنٹس آفس کو مانسہرہ سے تورغر شفٹ کرنے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر تورغر اور محکمہ فائنانس خیبر پختونخواہ کی طرف سے آئی ہوئی ٹیم کے ساتھ تفصیلی اجلاس ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر جدباء تورغر اور منیجر نیشنل بینک جدباء تورغر بھی شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنر تورغر نے ٹیم کو ضلع تورغر میں اکاؤنٹس آفس کی عدم موجودگی کے باعث درپیش تمام تر مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع تورغر جو کہ ایک انتہائی پسماندہ علاقہ ہے اور یہاں اکاؤنٹس افس کا شفٹ ہو جانا یہاں کہ عوام کے لئے ترقی کی راہ ہموار کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب نے محکمہ فائنانس کی ٹیم اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر تورغر کو یقین دہانی کروائی کہ ضلع انتظامیہ بشمول تمام محکمہ جات اکاؤنٹس افس کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون کے لئے تیار ہیں۔ اکاؤنٹس آفس کو ترجیحی بنیادوں پر تورغر منتقل کرنا اس وقت ضلع تورغر کی سب سے اہم اور بڑی ضرورت ہے۔فائنانس کی ٹیم اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر تورغر نے بھی یقین دہانی کروائی کہ وہ اکاؤنٹس آفس کو مانسہرہ سے تورغر منتقل کرنے پر رضامند ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے