بٹگرام (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد عرفان اللہ محسود کی زیر صدارت  ماہانہ ریوینیو جائیزہ اجلاس  منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ مال کی ماہ نومبر 2022 کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام، اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز،ڈپٹی ڈائریکٹر کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ، تحصیلداران، ڈسٹرکٹ قانونگو اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر بٹگرام کو ریونیو سے متعلق مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ نے آن لائن موضع جات کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ریوینیو افسران نے سرکاری واجبات، انتقالات، کورٹ کیسز،ایکوزیشن کیسز وغیرہ پر ڈپٹی کمشنر کو ں ریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ریوینیو آفییسرز کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تمام ریونیو افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ شہریوں کوتحصیل لیول پر فردات کا حصول، درستگی اور دیگر سہولیات آسانی سے مسیر ہو۔06 ماہ اور 01 سال سے زائد کے ریونیو کورٹ کیسز کو جلد از جلد پایا تکمیل تک پنچایا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے