ڈیرہ اسماعیل خان ( مانند نیوز) کڑی خیسور پولیس کی ڈکیتی اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کامیاب کارروائی، واردات میں چھینا گیا موٹر سائیکل اور نقدی رقم برآمد،03 ملزمان گرفتار، آلہ تخفیف برآمد۔تفصیلات کے مطابق زیر قیادت ایس ڈی پی او پہاڑپور فضل رحیم خان اور آفتاب عالم خان کی زیر قیادت کڑی خیسور پولیس نے جرائم پیشہ افراد اور ڈکیتی کی واردات میں اہم اور بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔مورخہ 07/12/2022 کو تھانہ کڑی خیسور کی حدود میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں3نامعلوم ملزمان شہری سے موٹر سائیکلCD-70، نقدی رقم مبلغ =/33000 روپے اور 02 عدد اینڈروئیڈ موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھے جس پر واقعہ کا مقدمہ تھانہ کڑی خیسور میں فوری طور پر درج رجسٹر کیا گیا۔آفتاب عالم خان اور انکی تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر ملزمان ریاض، عزیز اور فردل کو ٹریس کرکے ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور نقدی رقم مبلغ 33000 روپے، 02 عدد اینڈروئیڈ موبائل فون سمیت واردات میں استعمال کیا گیا موٹر سائیکل اور آلہ تخفیف پسٹل 30 بور بلا نمبر بھی برآمد کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے