ڈیرہ اسماعیل خان( مانند نیوز) پولیس حراست میں ملزم پر مبینہ تشدد کا واقعہ،ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب متوفی کے گھر پہنچ گے واقعہ کی تحقیقات کی یقین دہانی،ڈسٹرکٹ پولیس پولیس ڈیرہ محمد شعیب گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مبینہ پولیس تشدد کی ویڈیو اور پولیس حراست میں ملزم کی مبینہ ہلاکت پر متوفی محبوب سکنہ مندھراں کلاں سکنہ تحصیل پہاڑپور کے گھر پہنچ گئے ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی صدر حافظ محمد عدنان ،معززین ملک قیوم حسام اور حاجی عبدالحلیم خان قصوریہ بھی ہمراہ تھے ۔ ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب نے متوفی کے ورثاء سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے واقعہ کی مکمل تحقیقات اور محکمانہ انکوائری کا یقین دلایا۔ اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب نے کہاکہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیںگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے