بٹ خیلہ (مانند نیوز)بٹ خیلہ سٹی کے بلدیاتی چیئر مین شہر کے مسائل کے حل کیلئے متحد ہوگئے اور تحفظ حقوق بٹ خیلہ کے نام سے تنظیم قائم کر لی اصغر خان کو صدر جبکہ الیاس خان کو جنرل سیکر ٹری منتخب کر لیا گیا بٹ خیلہ سٹی کی 9نیبر ہوڈ کونسلوں کے چیئرمینوں نے شہر کے مختلف مسائل کے حل شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنانے اور چیئرمینوں سمیت کونسلرز کے حقوق کے تحفظ کیلئے تنظیم قائم کر لی ہے پہلے اجلاس میں اصغر خان محمد الیاس خان محمد رسول دوست محمد شوکت خان اور طارق حسین وغیرہ اپنے خطاب میں صفائی کی ناقص صورت حال ٹی ایم اے کی ناقص کارکردگی کے خاتمے کا مطالبہ کیا اور باوجود مطالبہ کے تحصیل کونسل کا اجلاس طلب نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کیااس کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ افراد کو تاحال امداد نہ ملنے پر بھی مایوسی ظاہر کی گئی۔بلدیاتی چیئرمین نے عوام کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور جدوجہد کے عزم کا اظہار کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے