پاراچنار(مانند نیوز) سنو ایف ایم96 ریڈیو ضلع کرم اسٹیشن کے منیجر اور ستاسو آواز پروگرام کے میزبان شاہد حسین نے ضلع کرم کے ریسکیو1122 ادارے کو جعلی کالز کے حوالے سے اپنے پروگرام میں تفصیلی گفتگو کی۔اس خصوصی پروگرام کیلئے ریسکیو1122 کنٹرول روم انچارج حمایت حسین اور ٹریننگ وینگ انچارج اعجاز حسین کو مدعو کیا تھا سالانہ رپورٹ کے مطابق ضلع کرم ریسکیو1122 کو 70 ہزار جعلی کالز موصول ہوئے تھے اس خصوصی پروگرام میں جعلی کالز اور ریسکیو1122 کے خدمات اور فرسٹ ایڈ کے حوالے سے بات چیت ہوئی، حمایت حسین نے ریسکیو1122 کے خدمات اور اعجاز حسین فرسٹ ایڈ اور ٹریننگ کے حوالے سے تفصیل سے بات چیت کی۔ مختلف علاقوں سے لوگوں نے کالز پر بتایا کہ ہمیں ریسکیو1122 کے خدمات اور فرسٹ ایڈ کے حوالے سے معلومات نہیں تھی اورنہ اس کے بارے میں آگاہ تھے لیکن سنو ایف ایم ریڈیو ضلع کرم کے پروگراموں کے ذریعے بہت سے معلومات حاصل کی۔ آج کے پروگرام میں لوگوں نے بہت سے معلومات حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم گھر میں آسانی کے ساتھ مریض کو فرسٹ ایڈ فراہم کر سکتے ہیں۔