ہنگو(مانند نیوز)ہنگوتحصیل ٹل میں اقلیتی برادری کیمذہبی تہوار کرسمس کیپرامن انعقاد کیلیے ڈی ایس پی افس ٹل میں اہم اجلاس کا انعقادکیاگیا۔اجلاس میں ڈی ایس پی ٹل عابدخان افریدی،ایس ایچ او ٹل مجاہدحسین اور تحصیل ٹل کی اقلیتی برادری کیرہنماوں نے شرکت کی۔اجلاس میں اقلیتی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کیموقع پر امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنیکیلئے جامعہ لائحہ عمل مرتب کرنے پرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی ٹل عابدخان افریدی نیاقلیتی برادری کیرہنماوں کوکرسمس کی مناسبت سے پولیس کی جانب سے کییجانے والے سیکیورٹی انتظامات سیاگاہ کیا۔ڈی ایس پی نے کہا کہ اقلیتی برادری کیمذہبی تہوار کرسمس کیپرامن انعقاد کیلئے تمام تردستیاب وسائل بروئے کار لائیجائینگیاورکسی کو امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں پر پولیس کیاضافی نفری تعینات کی جائیگی جبکہ شہر کے داخلی وخارجی راستوں اور اہم مقامات پراضافی ناکہ بندیاں قائم کی جائینگی جبکہ مینارٹی کی عبادت گاہوں اورتقریبات میں شامل ہونے والوں کی پراپر تلاشی کویقینی بنایاجائیگاانہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی کی قعطی اجازت نہیں دی جائیگی۔