راولپنڈی(مانند نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم زمینی حقائق سے بے خبرہے،جمعہ کواسمبلیاں ٹوٹیں گی لگ پتا جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں شیخ رشید نے کہا کہ گندم گیس بجلی مہنگی نایاب ہے،سٹاک مارکیٹ40ہزارپوائنٹ سے نیچے گندم4100من سے اوپرچلی گئی ہے،اسلام آبادکے بلدیہ سے بھاگنے والے الیکشن سے فراری ہیں انسانی خوراک توکیامرغیوں کی خوراک بھی نہیں،مارکیٹیں 8بجے بندکرانے سے کچھ نہیں ہوگا،الیکشن ہی عوام کا اعتماد بحال کریں گے۔27کلومیٹرکیاقتدار کوبچانے کیلئے حکمرانوں نے سارے ملک کوداؤ پرلگادیاہے۔75سالہ تاریخ میں ایسا ہیجان پیدا نہیں ہوا گورنراور سپیکرمیں پھڈاہے،پیٹرولیم اورخارجہ میں پھڈاہے،سابق اورموجودہ وزیرخزانہ میں پھڈاہے،ہرطرف پھڈاہی پھڈاہے72گھنٹے اہم ہیں، جمعہ کواسمبلیاں ٹوٹیں گی لگ پتا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے