اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی اراکین کو استعفوں کی تصدیق کے لیے دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک ا نصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا تھا اور استعفوں کی منظوری کے حوالے سے سپیکر سے ملاقات کا وقت مانگا تھا۔سپیکر قومی اسمبلی نے شاہ محمود قریشی کے خط کا جواب دے دیا جس میں کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی استعفوں کی تصدیق کے لئے پی ٹی آئی اراکین کو علیحدہ علیحدہ بلائیں گے۔جوابی خط میں قومی اسمبلی کے رول 43کا حوالہ بھی دیا گیا اور کہا گیا کہ سپیکر کو یہ اطمینان کرنا ہے کہ استعفی رضاکارانہ اور اصل ہے، ممبر کے لئے ضروری ہے کہ وہ استعفی کے اوپر تاریخ درج کرے، اگر استعفی پر تاریخ درج نہیں تو استعفی جمع کروانے کی تاریخ استعفیٰ کی تاریخ قرار دیا جائے گا۔خط میں کہا گیا ہے کہ 11 اپریل کو جمع کروائے گئے استعفوں کی تصدیق کے لیے 30 مئی کو خط لکھا گیا، 6 سے 10 جون تک تصدیق کا وقت دیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے