سخاکوٹ (مانند نیوز) تحصیل چیئرمین پیر اسلام خان غازی کا سخاکوٹ قبرستان کادورہ۔قبرستان سے جڑی بوٹیوں کے صفائی کاجائزہ لیا۔اس موقع پر قبرستان کمیٹی کے سربراہ حاجی عمرزیب، عمر محمدلالا، ویلج کونسل چیئرمینان ساجد حسین مشوانی، سعیداللہ، سبزعلی، قاری سجاد علی حقانی، کونسلر عمران خان اورسیکرٹری اصف اقبال بھی موجود تھے۔تحصیل چیئرمین پیر اسلام غازی نے قبرستان کمیٹی کے ممبران کو خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ میرے دورہ کا مقصد قبرستان کمیٹی کے ممبران کا حوصلہ افزائی کرنا ہیں۔ قبرستان ایک مقدس جگہ ہے اور اسکی صفائی وستھرائی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہیں قبرستان سے جڑی بوٹیوں کے صفائی سے ایک طرف قبرستا ن کی خوبصورتی ہوگی تو دوسرے طرف قبرستان کا تقدس بھی بحال ہوگا۔کمیٹی ممبران نے تحصیل چیئرمین پیر اسلام غازی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں قبرستان کے حوصلہ سے درپیش مشکلات سے اگاہ کیا