پبی (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر خان کا مسیحی برادری چرچ ہائے کے منتظمین سے کرسمس کے حوالے سے میٹنگ جبکہ مسیحی پولیس ملازمین ساتھ کرسمس کا کیک کاٹ کر اظہارِ یکجہتی کے لئے ڈی پی او آ فس میں سادہ مگرپروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ محمد عمر خان کا مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کی مناسبت سے مسیح برادری کے چرچ ہائے کے منتظمین کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا بعد میں مسیحی پولیس ملازمین کیساتھ کرسمس کا کیک کاٹنے کیلئے سادہ مگر پروقار تقریب منعقد کی۔اس موقع پرسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ محمد عمر خان نے کہا کہ پوری قوم مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کا احترام کرتی ہے پاکستان میں اقلیتی برادری کو پورے مذہبی حقوق حاصل ہیں۔اقلیتی برادری کے مذہبی مقامات کی حفاظت پولیس کے فرائض میں شامل ہے۔ مسیحی برادری بلا خوف و خطر پورے جوش و خروش سے کرسمس کی خوشیاں منائیں۔مسیحی مشران نے سیکورٹی کے انتظامات پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے چند درپیش مسائل کی نشاندھی کی جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے فوری طور پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔بعد میں مسیحی ملازمین کیساتھ کرسمس کا کیک کاٹ کر نیک تمناوں کا اظہار کیا