نوشہرہ (مانند نیوز) نوشہرہ: میں محکمہ امور نوجوانان کے زیر اہتمام پیر پیائی گرلز ڈگری کالج میں یوم قائد اعظم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد، جس میں طالبات نے قائد محمد علی جناح کی زندی پر روشنی ڈالی اور ان کو مملکت خداداد پاکستان بنانے پر خراج عقیدت پیش کی طالبات نے ملی نغمے، ٹیبلو اور خاکے بھی پیش کئے تفصیلات کے مطابق محکمہ امور نوجوانان ضلع نوشہرہ کی جنانب سے نوشہرہ کے علاقہ پیر پیائی کے گرلز ڈگری کالج میں یوم قائد اعظم محمد علی جناح کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جس میں کالج ہذا کی طالبات نے پرجوش تقاریر کے زریعے قائد اعظم محمد علی جناح کی سیاسی، سماجی، اور مسلمانان ہند کے لئے آزاد خود مختیار ملک پاکستان بنانے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا تقریب میں گرلز کالج پیر پیائی کی پرنسپل، اور محکمہ امور نوجوانان کے فیروز شاہ سمیت پروفیسر ابرار خٹک نے مہمانان کے طور پر شرکت کی تقریب میں طالبات نے ملی نغمے، ٹیبلو، سمیت جذبہ حب الوطنی سے سرشار خاکے بھی پیش کرتے ہوئے شرکاء محفل سے خوب داد وصول کی آخر میں طالبات کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد دئیے گئے۔