بٹ خیلہ (مانند نیوز) سماجی تنظیم چائلڈ رائٹس ڈیفنس(سی آر ڈی)ملاکنڈنےریمپ پراجیکٹ کے زیر اہتمام کانفر نس کا انعقادکیا جس کا مقصد خواتین معذور اور خواجہ سراؤں کو سرکاری محکموں انتخابی نظام بلدیاتی اداروں اور پارلیمنٹ میں بھرپورنمائندگی اور ان محروم طبقوں کو سازگارماحول اور حقوق کی فراہمی یقینی بنانا ہے بٹ خیلہ میں منعقدہ سیاسی وسماجی تنظیموں وکلا ء صحا فیوں سرکاری محکموں کے نمائندوں نے بھر پور شر کت کی مہمان خصوصی سابق رکن قومی اسمبلی رہنما جماعت اسلامی سید بختیا ر معانی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر امجد علی سی آر ڈی کی چیئر پرسن سید مسرت جبین نے اپنے خطاب میں ووٹ کے زیا دہ سے زیادہ اندراج الیکشن میں اس کے بھرپور اور صحیح استعمال کی ضرورت پر زور دیامقررین نے کہا کہ بدقسمتی سے ووٹ کے استعمال کے تناسب میں کمی بہت اہم اور سنجیدہ مسئلے ہے جبکہ خواتین معذروں اور خواجہ سراؤں کے ووٹ نہ ہو نے کے برابرہے اس میں بہتری کیلئے ہمیں اجتماعی و انفرادی کردار ادا کر نا چا یئے اس موقع پر قراردادکے ذریعے الیکشن کمیشن سمیت تمام سرکاری اداروں میں خواتین معذوروں اور خواجہ سراؤں کیلئے مختص کوٹے پر عمل درآمدسیاسی جماعتوں میں ان طبقوں کو بھرپور نمائندگی اور ٹکٹ دینے پارلیمنٹ میں خواتین کی نمائندگی بڑھاکر ڈویژنل سطح پر کر نے سینٹ میں ہر صوبے سے نشست جبکہ صوبائی اسمبلیوں سمیت بلدیاتی اداروں معذروں کیلئے سیٹ مختص کر نے کیلئے قانو ن بنایا جائے اس کے علاوہ معاشرے ان محروم طبقوں کا معیار زند گی بہتر بنانے مسائل کے حل اور روزگار کی فراہمی کیلئے قانو ن سازی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔