شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ میں سیکنڈ شفٹ اساتذہ کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ،چھ ماہ سے تنخواہیں بند ہیں شدید مالی مشکلات سے دوچار اساتذہ حکومت پر برس پڑے۔اپنے ڈیوٹی بخوبی سرانجام دے رہے ہیں،سیکنڈ شفٹ پروگرام کو کامیاب بنایا مگر سروس سٹرکچر کا کوئی پتہ نہیں۔فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی اور سروس سٹرکچر پر کام شروع کیا جائے۔اساتذہ کا حکومت کو موجودہ مہنگائی کے دور میں سیکنڈ شفٹ اساتذہ کے ساتھ ہونے والے ذیادتیوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ۔سیکنڈ شفٹ اساتذہ نے مین چوک الپوری میں مظاہرہ کیا،ڈپٹی کمشنر کے دفتر تک احتجاج ریکارڈ کیا گیا جس میں مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جسمیں حکومت سے ان کے ساتھ ہونے والی ذیادتیوں پر فل الفور نوٹس لینے،بند تنخواہوں کی ادائیگی اور سروس سٹرکچر سمیت دیگر مطالبات درج تھے۔شانگلہ پریس کلب الپوری کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سیکنڈ شفٹ اساتذہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی سیکنڈ شفٹ پالیسی تعلیمی نظام میں انقلاب کے برابر ہیں جس سے لاکھوں طلبا اپنے دہلیز پر اسانی سے تعلیم حاصل کرسکیں گے اور سیکنڈ شفٹ اساتذہ نے حکومت کے اس اقدام کو شرمندہ تعبیر کیا مگر بد قسمتی سے پھر ان اساتذہ کو یکساں نظر انداز کیا اور ان کو محنت کا صلہ نہ مل سکا۔سیکنڈ شفٹ اساتذہ ان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں خاص کر گزشتہ چھ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور سروس سٹرکچر نہ ہونے کی وجہ سے یہ اساتذہ انتہائی بے چینی کا شکار ہیں۔انھوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان اساتذہ کو فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے تاکہ ان کی مالی مشکلات دور ہوسکیں اور سروس سٹرکچر پر بھی حقیقی معنوں میں کام کیا جائے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے