ڈیرہ اسماعیل خان(مانند نیوز )پانچ تحصیلوں کے ٹی ایم اے ملازمین گزشتہ چار مہینوں کی تنخواہوں سے محروم، ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے، گزربسر کیلئے ادھار مانگ کر زندگی گزارنے پر مجبور، صوبائی حکومت وصوبائی وزیربلدیات سردارفیصل امین خان گنڈہ پور سے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے کرداراداکرنے کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی پانچوں تحاصیل میں شامل تحصیل ڈیرہ اسماعیل خان، تحصیل پروا، تحصیل کلاچی، تحصیل درابن،تحصیل پہاڑپورکے ٹی ایم اے کے ملازمین کو گزشتہ چارمہینوں سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیاہے۔ تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ٹی ایم اے ملازمین دہائیاں دینے پرمجبور ہیں اورانہیں روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں جبکہ نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے۔ ٹی ایم اے ملازمین گزربسر کیلئے ادھارمانگ کر گزارہ کرنے پرمجبورہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹی ایم اے افسران عیاشیوں میں مصروف ہیں مگرملازمین کو تنخواہیں نہیں دی جارہی ہیں۔انہوںنے صوبائی حکومت وصوبائی وزیربلدیات سردارفیصل امین خان گنڈہ پور سے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے کرداراداکرنے کامطالبہ کیاہے تاکہ گزربسرمیں دشواری کاسامنانہ کرناپڑے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے