کوہاٹ (مانند نیوز)اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ عثمان اشرف کے زیرِ صدارت منگل کے روز گنڈیالی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں بلدیاتی نمائندوں،عمائدین علاقہ اورعام لوگوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔ بلدیاتی نمائندوں اور عمائدین نے علاقے کے عوام کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تمام مسائل تفصیل سے سنے جس میں بعض مسائل کو موقع پر حل کر دیا گیا۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر عثمان اشرف نے علاقے کا بھی دورہ کیا اور موقع پر مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کئے گئے۔