پشاور(مانند نیوز) سائبان ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے زیر اہتمام بہتر طرز حکمرانی کے حوالے سے سٹیک ہو لڈرز اجلاس کا انعقاد کیا گیا،اجلاس کا انعقاد  غیر سرکاری تنظیم سی پی ڈی آئی اور انڈیویجول لینڈ  کے تعاون سے کیا گیا تھا جس میں سائبان ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے صدر محمد عارف،حسن حساس،عامر فدا ایڈوکیٹ،سجاد سلیم،خواتین کونسلرز،سول سوسائٹی،سیاسی جماعتوں کے اراکین اور بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے سائبان ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے صدر محمد عارف نے کہاکہ پراجیکٹ کا مقصد ضلع بھر میں بہتر طرز حکمرانی کو یقینی بنانا ہے جس کیلئے ضلع بھر میں مختلف سر گرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ،لوکل گورنمنٹ اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے علاوہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ مل کر شہریوں کیلئے خدمات کی فراہمی میں مدد تعاون فراہم کیا جا ئے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے