بٹ خیلہ (مانند نیوز)ویلج کونسل شاہ کوٹ پلئی کے چیئر مین ابرار حسین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ریٹرننگ آفیسر/فنانس آفیسر ملاکنڈ محمد ابرا ہیم نے ان سے حلف لیا ڈسٹرکٹ سیکر ٹریٹ بٹ خیلہ کے کانفر نس روم میں ایک سادہ پروقار تقریب منعقد ہو ئی جس میں قومی جر گہ پلئی درہ کے صدر سابق امیدوار تحصیل چیئر مین زاہد حسین مشوانی معززین علاقہ اکبر علی امجد علی عبدالکمال محمد ایوب نعیم شاہ رید ی گل زیارت گل امیر عبداللہ وغیرہ نے شر کت کی ابرار حسین 31مارچ 2022کو ہونے والے بلدیا تی الیکشن میں جنرل کونسلر ز کے امیدواروں میں سب سے زیادہ ووٹ لے کر اپنی ویلج کونسل شاہ کوٹ پلئی کے چیئر مین منتخب ہو ئے تھے تاہم بعض ناگزیروجوہات اور قانو نی تقاضوں کی وجہ سے وہ حلف نہیں اٹھا سکے تھے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی ہدایت پر انھوں نے گذشتہ روز باقاعدہ حلف اٹھا لیا۔