نوشہرہ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خالد اقبال نے کہا ہے نوشہرہ سمیت پاکستان بھر میں تمام مذہبوں اور مسلکنوں سے وابستہ افراد کو مکمل مذہبی و مسلکی آزادی حاصل ہے اور نہ صرف مذہبی و مسلکی آزادی حاصل ہے بلکہ پاکستان بھر کے تمام ادارے ان کی جان و مال کی تحفظ و سلامتی کیلئے کوشاں ہیں یوم ولادت حضرت عیسیٰ علیہ سلام کے موقعہ پر ضلع نوشہرہ سمیت پاکستان بھر کی مسیحی برادری کرسمس کے پر مسرت موقعہ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، پاکستان ہم سب کا مشترکہ ملک ہونے کے ناطے اس کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مل جل کر کام کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ حکیم آباد ڈزنی واٹر پارک میں مسیحی اتحاد خیبر پختونخواہ کے زیر اہتمام کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر تحصیل میئر نوشہرہ اسحاق خان خٹک،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ذکا اللہ خان، پادری جان عالم سمیت مسیحی برادری کے دیگر رہنماوں نے خطاب کیا جبکہ تقریب میں رسالپور، نوشہرہ، اور مردان کی مسیحی برادی نے بھر پور شرکت کی، اس موقعہ پر کرسمس کا کیک بھی کاٹا گیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خالد اقبال، تحصیل میئر اسحاق خان خٹک، سپورٹس آفیسر ذکا اللہ خان سمیت مسیحی رہنما جان عالم نے مزید کہا کہ، ضلع نوشہرہ میں نہ صرف مسیحی برادری بلکہ پوری اقلیتی برادری کی ترقی کیلئے موجودہ صوبائی حکومت، نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ اور سرکاری محکمے کوشاں ہیں کیونکہ ہم سب نے ملکر اس ملک، صوبے، اور اپنے علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنا ہوگا، مقررین نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا کے نقشے پر وہ واحد ملک ہے جہاں پرتمام مذاہب سے تعلق رکھنے والی اقلیتی برادری کواپنی مکمل مذہبی،مسلکی آزادی حاصل ہے انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ کی بھی ہر ممکن کوشش رہی ہے کہ وہ مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتی برادری کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوشہرہ میں کرسمس تقریبات مذہبی اہم ہنگی، رواداری، اور بھائی چارے کا زندہ ثبوت ہے