نوشہرہ(مانند نیوز) سیکرٹریز ویلج، یونین کونسلز کا صوبائی وزیر ریلیف خیبر پختونخواہ کی غنڈہ گردی کے خلاف زبردست احتجاج دفاتر کو تالے لگا دئیے، صوبائی وزیر سے وزارت لینے اور معافی مانگنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق سیکرٹریز ویلج کونسل و سیکرٹریز یونین کونسلز نے نوشہرہ شوبرا چوک سے نوشہرہ پریس کلب اور ضلع کونسل اسمبلی ہال تک احتجاجی مارچ کیا جس کی قیادت سیکرٹریز ویلج کونسلز نور محمد خان، الیاس آفریدی اے ڈی نوشہرہ، سجاد اختر سپروائزر نوشہرہ، عاصم اللہ سپروائزر پبی، نصیر خان نائب صدر جہانگیرہ نے کی مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر صوبائی وزیر ریلیف اقبال وزیر کے خلاف نعرے درج تھے مطاہرین کے قائدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبائی وزیر ریلیف اقبال وزیر نے گذشتہ روز ڈی جی بلدیات کے دفتر میں اپنے کارندوں کو بھرتی کرنے کیلئے جو غنڈہ گردی کی ہے وہ ہمیں کسی صورت منظور نہیں محکمہ بلدیات میں کوئی بھی کام میرٹ کے بغیر نہیں ہوتا لیکن مذکورہ وزیر اپنے کارندوں کو زبردستی اور خلاف قوائد بھرتی کرنا چاہتا تھا انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک وہ معافی نہ مانگے انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ا ا ن سے وزارت لیکر ایک بااخلاق ممبر کو دیں۔