ڈیرہ اسماعیل خان(مانند نیوز) سابق ایم این اے سردار عمر فاروق خان میا نخیل اس دار فانی سے کوچ کرگئے وہ لاہور کے ہسپتال میں زیر علاج تھے،نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کوان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا،نمازجنازہ میں دوستوں رشتہ داروں سرکاری افسران، سیاسی سماجی نمائندوں کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے سردارعمرفاروق خان میانخیل گزشتہ روز بقضائے الٰہی وفات پاگئے جن کی نمازجنازہ اداکردی گئی۔نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان میں سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپردخاک کردیاگیا ہے۔نمازجنازہ میں دوستوں رشتہ داروں سرکاری افسران، سیاسی سماجی نمائندوں کے علاوہ میڈیا کے نمائندوںنے شرکت کی۔