ایبٹ آباد (مانند نیوز)میر پور-1 میں آبی گزرگاہ کی زمین پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی کاروائیاں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہیوی مشینری کے زریعے آبی گزرگاہ کے 25 کنال 5 مرلے ایریا پر قائم10 سے زائد پختہ تجاوزات کو ختم کیا گیا۔اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کے دوران 1260ملین روپے سے زائد مالیت کی زمین کو واگزار کروایا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم کی زیر نگرانی میر پور-1 فارسٹ چیک پوسٹ کے ساتھ آبی گزرگاہ پر پختہ تجاوزات کے خلاف کاروائی کی گئی۔ کاروائی کے دوران ہیوی مشینری کے زریعے 10 سے زائد پختہ تجاوزات کو ختم کرتے ہوئے 25 کنال 5 مرلے زمین کو واگزار کروایا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم ریونیو سٹاف، ٹی ایم اے ٹیم کے ہمراہ موقع پر موجود رہے اور تجاوزات کے خلاف کاروائی کو مکمل کیا۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ شہر بھر کے ساتھ ساتھ پانی کی گزرگاہوں اور نالوں پر تجاوزات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے تا کہ شہر کیسیوریج کے مسائل کو ترجیعی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے مستقبل میں سیلابی صورتحال سے بچا جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے