ایبٹ آباد (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت  نے کہا ہے کہ تمام والدین  16تا 20جنوری 2023، 5 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے 5 سالہ بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔اس مہم کے دوران ضلع بھرکے5 سال تک کی عمر کے کل2 لاکھ 33 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیر صدارت کانفرنس روم ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیو سیل کی جانب سے پولیو کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے محکمہ صحت کو کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے شہریوں کی آگاہی کے لیے پرنٹ، الیکٹرانک، سوشل میڈیا کو موبولائز کرنیکی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ڈاکٹرز، علمائے اکرام کی جانب سے پیغامات اور نقطہ نظر کو سامنے لانے کے حوالے سے بھی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ویکسینیشن کے حوالے سے موبائل ایپ کے لانچ کی بھی ہدایت کی جس سے پولیو مہم کی افادیت میں مدد ملے گی۔  اس کے علاؤہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے پولیو ویکسینیشن کو بہتر طور کو فعال بنانے کے لیے فیلڈ سٹاف کی ٹریننگ اور مانیٹرنگ پر زور دیا تا کہ شہر کے ساتھ ساتھ دیہی اور دور افتادہ علاقوں کے بچوں کی ویکسینیشن یقینی بنائی جائے۔انہو ں نے پولیو رفیوزلز پر کاروائی اور پولیو ٹیمز کی سکیورٹی کے حوالے سے پولیس کی خدمات حاصل کرنے کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کیں تا کہ پولیو ٹیمز بغیر کسی مسلئے کے ویکسینیشن کوبخوبی انجام دیں۔پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 16 تا 20جنوری2023 کے دوران ضلع بھرکے5 سال تک کی عمر کے کل2 لاکھ 33 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔ انسدادپولیو مہم کے لیے 1316 ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے مہم کی تیاریوں کومکمل کرنے کی ہدایت کی اور اس بات پر زور دیا کہ پو لیو مہم کے انعقاد کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ پولیو ٹیمز کی فل پروف سکیورٹی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے تمام تر اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام محکمہ جات اورریونیو مجسٹریٹس اپنے ایریا میں ٹیمز کی نگرانی اور ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں تمام شہریوں خصوصا تمام والدین کواپنے5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں ٹیمز کے ساتھ تعاون یقینی بنانے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے محکمہ ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو علمائے اکرام سے مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے مساجد میں خطبات کے دوران لوگوں کو آگاہی اور پولیوڈراپس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جبریل رضا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ عباس آفریدی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد ڈاکٹر فیصل خانزادہ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عامر اسرار، ایس پی اہیڈ کواٹر، ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر سید صہیب شاہ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد اقبال، ہیلتھ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر یاسر اور محکمہ صحت کے دیگر ہیلتھ افسران بھی موجود رہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے