پاراچنار (مانند نیوز)پاراچنار سمیت ضلع بھر میں یوم شہادت خاتون جنت حضرت بی بی فاطمہ الزہرا سلام اللہ کی مناسبت سے مجالس عزا کا اہتمام کیا گیا ہے ‘ تمام بازار و کاروباری مراکز بند ہیں پاراچنار سمیت ضلع بھر میں یوم شہادت بی بی فاطمہ الزہرا سلام اللہ کی مناسبت سے مجالس عزا کا اہتمام کیا گیا ہے ‘ تمام بازار و کاروباری مراکز بند ہیں بی بی فاطمہ الزہرا کی شہادت 03 جمادی الثانی 11 ہجری بروز جمعرات 27 آگست 631 عیسوی کو ہوئی تھی پاراچنار سمیت ضلع بھر کے امام بارگاہوں میں مجالس عزا منعقد کی جاری ہیں سرور کونین رسول خدا صلے اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیاری بیٹی حضرت بی بی فاطمہ الزہرا ع امام حسن ع و آمام حسین ع کی والدہ و حضرت علی شیر خدا کی زوجہ تھیں علما کرام نے خاتون جنت حضرت بی بی فاطمہ الزہرا کی شان اقدس ‘ فضیلت بیان کی زاکرین کرام نے ام المصائب بی بی فاطمہ الزہرا کو پرسہ پیش کیاپاراچنار میں دن کی مناسبت و مجالس کیلئے تمام بازار ‘ مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند کی گئی ہیں