دیر بالا (مانند نیوز)ضلعی دیر بالا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا۔ صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر دیر بالا اکمل خان خٹک کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سّید عامر علی شاہ کے زیر نگرانی سرکاری ہائیر سیکنڈری سکول کیر درہ یونین کونسل بیبیوڑ میں کھلی کچہری منعقد ہوئی۔جس میں تمام محکموں کے سربراہان،منتخب نمائندوں،علاقہ مشران اور عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔کھلی کچہری میں علاقہ عوام نے اپنے علاقے سے متعلق مسائل پیش کیے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے عوامی مسائل اور شکایات غور سے سن کر نوٹ کرلیے جن میں بعض موقع پر حل کردیے گئے جبکہ باقی ماندہ کو جلد از جلد حل کرنے کی احکامات جاری کیے۔علاقہ عوام نے کیر درہ میں کھلی کچہری کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر اور ان کے پورے ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے