نوشہرہ (مانند نیوز)ٹی ایم اے نوشہرہ کے حکام کا ناجائز تجاوزات، اور غیر قانونی پارکنگ سمیت شاپنگ بیگز کے خلاف کاروائی کئی افراد کو جرمانے جبکہ غیر قانی پارکنگ چلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا فیصلہ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کی خصوصی ہدایت پر ٹی ایم او نوشہرہ عادل حسین کی نگرانی میں ٹی ایم اے نوشہرہ کی انسداد ناجائز تجاوزات ٹیم نے ٹی او آر ٹی ایم اے نوشہرہ محترمہ شاہانہ سکندر کی نگرانی میں دیگر اہلکاروں کے ہمراہ نوشہرہ کلاں ڈی ایچ کیو روڈ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف بھر پور کاروائی کی اور تجاوزات والوں سے ریڑھیاں تحویل میں لیکر ٹی ایم اے آفس پہنچا دی جبکہ غیر قانی و حکومت کی جانب سے جن شاپنگ بیگز پر پابندی لگا دی گئی ہے ان کے خلاف بھی کاروائی کی گئی اور اس ضمن میں جرامنے تھما دئیے گئے جبکہ نوشہرہ کلاں ڈی ایچ کیو کے سامنے گراونڈ میں غیر قانی کار پارکینگ کے خلاف بھی ایلکشن لیا گیا اور غیر قانی کار پارک کو بند کرکے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ تھانے کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔