بٹ خیلہ (مانند نیوز)کمشنر ملاکنڈڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ خدمت کے نام پر بہت سے ادارے کام کررہی ہیں مگران تمام میں الخدمت فاؤنڈیشن چیمپئین ہے کیونکہ الخدمت کے رضاکار ہر مصیبت میں سب سے آگے ہوتے ہیں، جس کا اعتراف زبانی طور پر مشکل ہے اس کا عظیم اجر اللہ تعالیٰ کے پاس ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن ملاکنڈکے زیر اہتمام اعتراف خدمت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں الخدمت فاونڈیشن ملاکنڈ کے مختلف زونز، تحصیل اور مقامات سے تعلق رکھنے والے رضاکاروں  کے علاوہ دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں اعترافی شلیڈز پیش کئے گئے،تقریب کی صدارت صوبائی صدر خالد وقاص چمکنی نے کی، ملاکنڈ کے صدر سہیل خٹک اورمحمد یونس نے ضلع ملاکنڈمیں الخدمت فاؤنڈیشن اور رضاکاروں کی کارکردگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید بختیار معانی، کنیڈاسے آئے ہوئے ڈونر علی محسن،اے این پی کے ضلعی صدر اعجاز خان، پیر عظمت شاہ، امجد علی شاہ، مولانا جمال الدین اے سی شکیل احمدجماعت اسلامی کے ضلعی امیر شہاب حسین اور دیگر مقررین نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار رنگ، نسل اور مذہب کے تفاوت کے بغیر ہر قسم قدرتی آفات وحادثات میں ہر جگہ پیش پیش ہوتے ہیں جس کی وجہ سے تمام سیاسی جماعتیں اور حکمران بھی اسے تسلیم کرتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے