اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑا ہے جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے یوسف جمیل نے والد کو دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر یوسف جمیل نے ٹویٹ میں کہا کہ والد کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑا ہے ، انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہےاپیل برائے دعاء صحت مبلغ اسلام حضرت مولانا طارق جمیل صاحب حفظہ اللہ گزشتہ کچھ دنوں سے کینیڈا کے سفر پر ہیں، اب سے کچھ دیر پہلے مولانا کو دل کا دورہ پڑا ہے، انہیں فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مولانا کے صاحبزادے مولانا یوسف جمیل کے مطابق ان کی طبعیت خطرے سے باہر ہے ۔ اللہ تعالی حضرت مولانا کو صحت کاملہ عاجلہ مستمرہ دائمہ عطاء فرمائے۔ آمین