ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز)ٹکواڑہ چوکی پر دہشت گردوں کا رات کے اندھیرے میں حملہ17/18 راکٹ داغے اور چوکی پر شدید فائرنگ کی گئی پولیس کی جانب سے بھی دہشت گردوں پر بھرپور جوابی فائرنگ ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب خان کا کوئیک رسپانس ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد شعیب نے ڈی ایس پی صدر حافظ عدنان اور اپنے سکواڈ کے ہمراہ بروقت پہنچ کر دہشتگروں کو منہ توڑ جواب دیا دہشت گردوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیی ڈی پی او محمد شعیب خان نے بروقت پہنچ کر چوکی میں موجود پولیس اہلکاروں کو ریسکیو کیا اور 4 زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال روانہ کیا ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب خان اس وقت خود موقع پر موجود پولیس دستوں کی قیادت کر رہے ہیں۔