ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان سی پیک سے منسلک درابن اکنامک زون پاکستان کا دوسرا بڑا پراجکٹ ہھے،انتہائی خوشی کی بات ہھے کہ انڈسٹریل ایریا میں صنعتوں کے قیام سے جہاں اس علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی وہاں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے مجھے بتایا گیا ہھے کہ نئے یونٹس کے قیام کیلے ساٹھ کروڑ روپے کی لاگت آئے گی اور یہاں پانچ سو سے زائد لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے ان خیالات کا اظہار کمشنر ڈیرہ ڈویژن عامر آفاق نے ڈیرہ اکنامک زون انڈسٹریل ایریا درابن خورد میں مختلف صنعتی یونٹس کے سنگ بنیاد کی تقریب میں کیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خیبرپختونخواہ اکنامک زون ڈویلپمنٹ اور منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے ڈیرہ اکنامک زون درابن خورد انڈسٹریل ایریا میں مختلف صنعتوں جن میں الحمد آٹا اور جنرل ملز، میکسل فارماسیٹکل کی انڈسٹری اور میسرز اتفاق کنکریٹ انڈسٹری کے نئے یونٹس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا سنگ بنیاد کی تقریب میں CEO کے پی اکنامک زون جاوید اقبال خٹک کمشنر ڈیرہ ڈویژن عامر آفاق اور مختلف افسران سمیت نامور انوسٹرز نامور کاروباری شخصیات اور انجمن تاجران کے نمائندے اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او کے پی اکنامک زون جاوید اقبال خٹک نے کہا کہ نئے اور پرانے صنعتی یونٹس کے مالکان کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں ہمارے اوپر اور کے پی گورنمینٹ کے اوپر اعتماد کیا اور یہاں انوسمنٹ کی جن لوگوں نے پلاٹ لیئے ہیں اور ابھی تک انڈسٹری نہیں لگائی تو انکو بھی پیغام دیتا ہوں کہ آپ لوگ آئیں یہاں کام کریں انہوں نے کہا کہ پلاٹ لینے کا طریقہ کار ہمارا انتہائی آسان ہھے جو بہن بھائی جہاں بیٹھے ہوئے ہیں وہ آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں کے پی اکنامک زون کی ویب سائٹ پر چلے جائیں وہاں ڈی آئی خان اکنامک پر جا کے اپلیکیشن فل کریں اور سبمٹ کر دیں ہم نے پورے کے پی کے میں جتنے بھی اکنامک زونز ہیں سب سے آسان ڈیرہ اکنامک کے شرائط رکھے ہوئے ہیں کمشنر ڈیرہ ڈویژن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہوئی آج تین نئے یونٹس کا افتتاح کرکے یہ تقریباً 5 سو کروڑ کی انوسمنٹ ہھے جہاں تقریباً 500 لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی ملیں گے سی ای او کے پی اکنامک زون نے بتایا کہ اور بھی پروگرامز لیکر آ رہے ہیں جس سے انڈسٹریز اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ ملے گا ہماری پوری کوشش ہھے کہ اس خطے کے لوگوں کو سپورٹ کریں